۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

حوزہ / پاکستان کے اہلسنت علمائے کرام و سادات کرام کے 40 رکنی وفد نے قم میں ان سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ وفد کی سربراہی علامہ عباس وزیری نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ نوری ہمدانی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ بازی عالمِ اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کہ آخر ہم فرقوں میں کیوں بٹے ہوئے ہیں۔اگر امت مسلمہ متحد ہو کر پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات پر عمل کرتے تو دنیا بھر پہ حکومت کرتے۔ عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل ہمیں تقسیم کر کے ہم پہ حکومت کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہمیں دنیا پر حکومت کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں اگر پاکستان کے شجاع ،مہمان نواز اور روشن دماغ افراد متحد ہوجائیں تو دشمن پہ غالب آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت گزشتہ حکومتوں سے بہتر تھی۔ جسے بیرونی سازش کے تحت ختم کیا گیا ۔یہ مسلمانوں کی کمزوری کے باعث ہوا جب مسلمان کمزور ہوتے ہیں تو دشمن ہم پہ غالب آجاتا ہے۔

پاکستان کے مسلمان اگر متحد ہوجائیں تو تمام عالم اسلام کے مسلمان طاقتور ہوسکتے ہیں۔دشمن کو اپنی صفوں میں نہ گھسنے دیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقدسات کی توہین فساد فی الارض ہے اور یہ عمل حرام ہے۔ علمی ابحاث کریں مکالمہ ضروری ہے لیکن اختلاف اس قدر نہ بڑھ جائے کہ بات مناظرہ تک پہنچ جائے۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان کے علمائے کرام سے 40 سال قبل لاہور کراچی اور اسلام آباد میں میری ملاقات ہوئی تھی۔ سب بابصیرت اور مہمان نواز تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .